اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوترش نے ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ملاقات میں خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے سفارتی کوششیں جاری رکھنے اور اختلافات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے دفتر کے مطابق یہ ملاقات نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر ہوئی، جہاں گوترش اور عراقچی نے خطے میں جاری تنازعات پر گفتگو کی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ گوترش نے فریقین پر زور دیا کہ وہ امن کے حصول کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھیں اور باقی ماندہ اختلافات کو مذاکرات کے ذریعے حل کریں۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ہونے والی سفارتی سرگرمیوں کا بھی خیرمقدم کیا۔
آپ کا تبصرہ